تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سانحہ نیوزی لینڈ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی شدید مذمت

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے مساجد سمیت عبادت گاہوں کا تقدس برقرار رکھنے پر زور دیا۔

انتونیوگوتریس نے متاثرہ خاندانوں اور حکومت نیوزی لینڈ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گرد حملوں سے صدمہ پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کوششوں سے اسلاموفوبیا کا سدباب کیا جاسکتا ہے، ایسے حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدم برداشت اور پُرتشدد انتہا پسندی کے خلاف بہتر طریقے سے کام ضروری ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں نیوزی لینڈ حملے کی شدید مذمت کی جارہی ہے، عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

مذکورہ حملے کے بعد کئی ممالک میں مذہبی عبادت گاہوں کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی، جبکہ لوگوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ واقعہ اسلام فوبیا، نسل پرستی اور دہشت گردانہ حملہ ہے: مشیل باچلے

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ میں سفید فام شخص نے دو مساجد پر اُس وقت فائرنگ کی تھی کہ جب وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسلمانوں کا اجتماع شروع ہونا تھا، فائرنگ کے واقعے میں 49 مسلمان شہید جبکہ متعدد نمازی شدید زخمی ہوئے، ملزم نے اپنے گھناؤنے عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کی۔

Comments

- Advertisement -