منگل, جون 9, 2026
اشتہار

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مودی سے نہ بچ پائے

اشتہار

حیرت انگیز

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اس وقت دنیا بھر سے 20 ہزار سے حکومتی نمائندگان اور لیڈران موجود ہیں، جو کانفرنس آف پارٹیز (کوپ) 26 نامی سمٹ میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔

کوپ 26 کا مقصد دنیا کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ عالمی کانفرنس 31 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر کے لیڈران موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور اس حوالے سے اقدامات پر اپنی قیمتی آرا پیش کریں گے۔

اس کانفرنس میں امریکی صدر جوبائیڈن، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتیو گوتریس سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔

اس کے علاوہ گلے ملنے کے شوقین بھارتی وزیراعظم کی تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے ساتھ بغل گیر ہوئے اور اپنا چہرہ بھی گوتریس کے چہرے کے قریب لے گئے۔

مودی کی یہ حرکت سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو سخت ناگوار گزری اور اسی ناگواری میں انہوں نے آہستہ سے مودی کو پیچھے کردیا۔

کوپ 26 کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین عالمی رہنماؤں کی غیرسنجیدگیوں اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سیخ پا بھی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں