پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اقوام متحدہ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ سرحد پار جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یواین سیکر ٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جاری بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت شہری آبادی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

بیان کے مطابق سیکرٹر ی جنرل نے حالیہ مہینوں کے دوران متعدد رکن ممالک کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔

پاک افغان کشیدگی : چمن کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور کشیدگی میں کمی اور بات چیت کے فروغ کو ناگزیر قرار دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں