تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سلامتی کونسل کے وفد کا دورہ بنگلہ دیش، روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات

ڈھاکہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وفد نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا اور کیمپوں میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کی، اس دوران عالمی رہنماؤں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال اگست میں برما کی ریاست رکھائن میں ملٹری آپریشن کے نام پر برمی فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی تھی جس کے باعث مجبوراً لاکھوں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کر گئے تھے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بنگلادیش دورہ کرنے والے وفد نے مہاجرین سے ملاقات کی اور یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کی نقل مکانی سے پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

خیال رہے کہ صورت حال سے متعلق جائزے کے لیے آنے والے وفد میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان چین، فرانس، روس، امریکا اور برطانیہ کے علاوہ دس غیر مستقل رکن ممالک کے سفرا بھی شامل تھے۔

اردن کی ملکہ رانیہ نے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کو ہولناک قرار دیدیا

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں برمی فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا جس کے باعث سینکڑوں مظلوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کر دیاگیا تھا بعد ازاں 7 لاکھ سے زائد افراد بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کر چکے ہیں اور پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔

برما کی ظالم فوج کو بلیک لسٹ کیے جانے کا امکان

واضح رہے کہ چند ماہ قبل اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار میں کہا گیا تھا کہ تین لاکھ چالیس ہزار روہنگیا بچے اس وقت کیمپوں میں بدترین زندگی گزاررہے ہیں، نہ ہی انہیں مناسب خوراک میسر ہے، نہ تعلیم اور نہ ہی دیگر سہولتیں انہیں دی جارہی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -