حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں اسرائیلی حملے میں شہادت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے سربراہ کی شہادت پر عالمی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ایران، روس، چین اور الجزائر کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے بیروت اور تہران حملوں پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہیں، غزہ جنگ بندی معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ فریقین طویل مدتی امن اور استحکام کےلیےعلاقائی کشیدگی میں کمی کیلئےکام کریں۔


