تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اقوام متحدہ فلسطین میں‌ یہودی آباد کاری کو روکے، سعودی عرب

ریاض : سعودی عرب نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ فلسطین میں بڑھتی ہوئی یہودی آباد کاری کو روکنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں دارالحکومت ریاض کے الیمامہ محل میں منگل کے روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں نہتے فلسطنیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کی مذمت کی۔

سعودی عرب کی وفاقی کابینہ نے اجلاس کے دوران مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی بڑھتے ہوئے آباد کاری کے منصوبوں اور فلسطینی اراضی ہتھیانے پر غور کیا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاست کے وفاقی وزراء کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ہونے والی ملاقات اور فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں سعودی عرب کی جانب سے فسلطینی پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے توسط سے 50 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔

شاہ سلمان ریلیف مرکز کے جنرل سپروائزر عبداللہ الربیعہ نے ریاض میں یو این آر ڈبلیو اے ایجنسی کے ہائی کمشنر بیار کرینیول کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی حکومت اونروا کو بحران سے نکالنے کے لیے ہر ممکن مالی مدد فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا غزہ، اردن، لبنان اور شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -