منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

اقوام متحدہ کی اسلام آباد ترلائی دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک (14 فروری 2026): اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔

نیویارک میں جاری کردہ ایک بیان میں سلامتی کونسل کے ارکان نے اس گھناؤنے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ کونسل نے حکومتِ پاکستان اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ اس بزدلانہ کارروائی کے ذمہ داروں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، ارکان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی اقدام، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے ہو، مکمل طور پر مجرمانہ اور بلاجواز ہے۔

سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی تمام اشکال کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا، سلامتی کونسل نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

 اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی برادری اس معاملے پر پاکستان کی حکومت اور متعلقہ حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے تاکہ دہشت گردی کی بیخ کنی کی جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں