The news is by your side.

Advertisement

‘اقوام متحدہ بھارت پر کشمیری رہنماؤں کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالے’

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو اپنے خط میں حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف مقدمے کو سیاسی قرار دے دیا۔

حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت فیصلے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی روئیے کو اگر مدنظر رکھا جائے تو اس بات کا خدشہ ہے کہ یاسین ملک کو دوران حراست شہید کردیا جائے۔

خط کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ ہندوستان پر زور دے کہ وہ بے بنیاد الزامات پر قید تمام دیگر کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں