تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

شیرخوار بچے نے بھاری بھرکم بال اٹھا کر سب کو حیران کردیا

کیا آپ کا شیرخوار بچہ خود سے کئی گنا وزنی شے اٹھا سکتا ہے! ایک سالہ بچے نے بھاری بھرکم بال اٹھا کر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

بھاری بھرکم شے اٹھانا تو دور اس عمر میں شیر خوار بچوں کا درست طریقے سے چلنا بھی محال ہوتا ہے لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے بچے نے کمال کردیا۔

خود سے زیادہ وزنی بال اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر شیئر ہوئی جس میں ایک بچہ حیران کن طور پر کالے رنگ کی 6 کلو وزنی بال اٹھا رہا ہے۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے اپنے ویڈیو میں بتایا کہ ’ایک سالہ بچہ چھ کلو وزنی بال اٹھا رہا ہے اور ساتھ ہی ویڈیو دیکھنے والوں کو بچوں سے اتنا وزن نہ اٹھانے کی تلقین کی۔

ویڈیو کو ریڈٹ پر اب تک 62 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ 2300 افراد نے اس پر تبصرے کیے ہیں۔

پوسٹ کرنے والے نے یہ نہیں بتایا وہ ویڈیو کس ملک یا شہر کی ہے، ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’امید ہے کہ یہ بچہ مستقبل میں اولمپکس کے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں اپنے ملک کےلیے میڈل حاصل کرے گا‘۔

Comments

- Advertisement -