The news is by your side.

Advertisement

ناقابلِ شکست فائٹر خبیب نورماگومیدوف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ماسکو: مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) میں ناقابل شکست رہنے والے مسلمان فائٹر خبیب نورماگومیدوف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی شکست نہ کھائی۔۔

روس سے تعلق رکھنے والے خبیب نورماگومیدوف، الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ(یو ایف سی) کے کھیل میں جب بھی اترے فتح نے ان کے قدموں کو چوما، خبیب نے اپنی آخری فائٹ میں امریکا کے جسٹن گیتھجے کو مات دی۔

خبیب نورماگومیدوف 12 سال ناقابلِ شکست رہے، ان کے حریفوں کو ایک کے بعد ایک ان کے آگے ہار ماننا پڑی۔

یو ایف سی تاریخ کی سب سے بڑی فائٹ روس کے مسلمان فائٹر خبیب کے نام

مایہ ناز فائٹر کی آخری لڑائی ابوظہبی میں ہوئی، جہاں خبیب نے اپنے حریف امریکا کے جسٹن گیتھجے کو دوسرے راؤنڈ میں ہی بے بس کر دیا اور فتح اپنے نام کرلی، خبیب نے کیریئر میں 29 فائٹس لڑیں اور ہر مقابلہ جیتا۔

آخری میچ میں بھی ناقابلِ شکست رہنے کے بعد خبیب نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، خبیب نے 2008ء میں مکسڈ مارشل آرٹس میں ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد سے وہ رنگ میں کبھی نہ ہارے، شکست خبیب کے پاس بھی نہ پھٹک سکی۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2018 میں روس کے مسلمان فائٹر خبیب نے یو ایف سی کی سب سے بڑی فائٹ میں آئر لینڈ کے کانر مک گریگر کو ہرا کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں