تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اٹھارہ سال سے کم عمر خواتین گاڑی نہیں چلا سکتیں، سعودی وزیرداخلہ

ریاض: سعودی وزیرداخلہ منصور الترکی نے کہا ہے کہ 18 سال سے کم عمر خواتین کو قانونی طور پر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر نے کہا کہ فرماں رواں شاہ سلمان کی منظوری کے بعد خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کا سلسلہ جلد شروع کردیا جائے گا تاہم اس معاملے میں شرعی نکات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو گاڑی چلاتے وقت قوانین کو مدنظر رکھنا ہوگا اور قانونی طور پر 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ڈرائیونگ کے دوران حجاب بھی ضروری ہوگا۔

پڑھیں: ایوانکا ٹرمپ کی سعودی خواتین کو مبارک باد

واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت کا حکم نامہ جاری کیا تھا، امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ سعودی حکومت اس معاملے میں کچھ قانون سازی کرے گی جس کے تحت خواتین کو مخصوص وقت اور روٹ پر گاڑی چلانے کی اجازت دی جائے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق شاہی فرمان کے تحت آئندہ سال سے خواتین کو بھی مردوں کی طرح ڈرائیونگ لائسنسز جاری کیے جائیں گے جس کے بعد وہ آئندہ برس جون سے سڑکوں پر گاڑی چلاسکیں گی۔

یاد رہے کہ سن 90 کے بعد سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے خلاف عورتوں کی مختلف تنظیموں نے شدید احتجاج بھی کیا تھا، امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی کے سعودی فیصلے کو خلافِ انسانیت قرار دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -