تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل: پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 22 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کی ٹیم 148 رنز کے تعاقب میں 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی، احمد خان کی 36 اور محمد شہزاد کی 30 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچاسکی۔

پاکستان کی ابتدائی 2 وکٹیں صرف 10 رنز پر گریں جب عبدالبنگال زئی ایک اور معاز صداقت بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

قاسم اکرم 19 اور عرفان خان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے تروین میتھیو نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ویلالگے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سری لنکن انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی، سری لنکا کے یاسرو اور پتھیرانا 31، 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ذیشان ضمیر نے چار وکٹیں حاصل کی تھیں، احمد خان اور اویس علی نے دو، دو شکار کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -