The news is by your side.

Advertisement

انڈر 19 ٹیم کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ شروع

دورہ بنگلادیش کے لیے انڈر 19 ٹیم کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوگیا، تمام کھلاڑی اور ‏آفیشلز پہلی ٹیسٹنگ اپنے شہروں میں کروائیں گے۔

کھلاڑیوں اورآفیشلز کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ بائیوببل میں ہوگی منفی ٹیسٹنگ والےکھلاڑی 2 اپریل ‏سےکیمپ میں ٹریننگ کریں گے۔

کیمپ میں اسکواڈ کی ویکسی نیشن بھی کروائی جائے گی، قومی انڈر19ٹیم12اپریل کو دورہ بنگلا ‏دیش پرروانہ ہوگی۔ دورے میں ایک چار روزہ میچ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی نے بنگلا دیش کے دورے کے لئے قومی انڈر نائنٹین اسکواڈ کا اعلان کیا، قاسم اکرم، ‏عبدالواحد بنگلزئی، حسیب اللہ، عالیان محمود اور احمد خان اسکواڈ کا حصہ ہیں، اے آر وائی نیوز ‏کے آواز اٹھانے پر طویل قامت فاسٹ بولر عاصم علی جٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورے کا مقصد مستقبل کے ستاروں کو اپنی صلاحتیں نکھارنے کا ‏موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ ‏کی تیاریوں میں مزید بہتری لانا ہے۔

قومی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، عباس علی، عبدالفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، فہد منیر، ‏معاذ صداقت، محمد عرفان نیازی، محمد شہزاد، قاسم اکرام، رضوان محمود، عالیان محمود،علی ‏اسفند، ارحم نواب، فیصل اکرم ، حسیب اللہ اور رضا المصفطیٰ، احمد خان، عاصم علی جٹ، منیب ‏واصف، طاہر حسین اور ذیشان ضمیر ۔

سندھ کے دیہی علاقے میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے طویل القامت فاسٹ بولر عاصم جٹ کی ‏عمر ساڑھے 17 سال اور ان کا قد 6 فٹ 9 انچ ہے، عاصم جٹ کی بولنگ اسپیڈ 140 کلو میٹر ہے۔

طویل القامت فاسٹ بولر عاصم جٹ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بولنگ کوچ وقار یونس ‏سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں