ہرارے: انڈر19 ٹرائی سیریز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
پاکستان انڈر19 ٹیم نے ورلڈکپ سے قبل ٹرائی سیریز میں فاتحانہ آغاز کیا ہے، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیتے ہوئے 227 رنز کا ہدف 3 گیند قبل حاصل کیا۔
حمزہ ظہور نے 68 رنز کی اننگزکھیل کر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، کپتان فرحان یوسف نے 65 اور احمد حسین نے 31 رنز بناکر اپنا حصہ ڈالا۔
سلام خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل افغان انڈر19 ٹیم پہلے کھیل کر 226 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔
پاکستان کی طرف سے اسامہ خان 4، صیام خان اور دانیال علی نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں، گرین شرٹس اگلا میچ پیرکو میزبان زمبابوے کےخلاف کھیلے گی۔


