تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان افغانستان کو روندتے ہوئے سیمی فائنل میں‌ داخل

بینونی: پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کے حریرا نے 64 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، کپتان روحیل نذیر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر حیدر نے 28 رنز بنائے۔

قاسم اکرم 20 اور محمد حارث 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، افغانستان کی جانب سے نور احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، افغانستان کے کپتان فرحان ذخیل 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عامر خان نے تین اور فہد منیر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ پاکستان کا سیمی فائنل میں ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے 4 فروری منگل کو ہوگا، یاد رہے کہ قومی ٹیم 2 مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ جیت چکی ہے، قومی ٹیم نے ایک مرتبہ بھارت کے خلاف سرفراز احمد کی کپتانی میں ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -