منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کم عمر ڈاکوؤں نے دکان کا صفایا کردیا، اے آر وائی نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں میں کم عمر ڈاکوؤں نے دکان کا صفایا کردیا، مسلح ملزمان نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کمسن ڈاکوؤں نے دکان کا صفایا کردیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو کم عمر لڑکوں اسلحہ لہراتے ایک دکان میں داخل ہوتے ہیں، ملزمان نے ہلکے سبز اور نیلے رنگ کے شلوار قمیض پہن رکھے ہیں اور گلے میں رومال بھی ڈالا ہوا ہے۔

فوٹیج میں بے خوف نظر آتے یہ کمسن ڈاکو دکاندار کو کیش کاؤنٹر خالی کرنے کو کہتے ہیں اور خود موبائل فون لوٹنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

لوٹ مار کے بعد یہ ملزمان موبائل فون، نقدی لینے کے ساتھ جاتے جاتے سگریٹ کاپیکٹ اورکولڈ ڈرنک بھی ساتھ لے جاتے ہیں۔

 

واردات کی فوٹیج منظرعام پر آنے کے باوجود پولیس تاحال کم سن ڈاکوؤں کو گرفتار نہیں کرسکی ہے تاہم پولیس اس حوالے سے موقف ضرور سامنے آیا ہے۔

واردات کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے جرائم پر مبنی بھارتی فلموں سے متاثر نظر آتے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں