تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

انڈر ٹیکر نے اے جے اسٹائلز کو ’زندہ دفن‘ کردیا

واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو کے اہم ایونٹ ریسل مینیا 36 میں ڈیڈ مین انڈر ٹیکر نے اے جے اسٹائلز کو زندہ دفن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا کا انعقاد چند روز قبل ہوا جس میں انڈر ٹیکر اور اے جے اسٹائلز کے درمیان ہونے والا مقابلہ مداحوں کو مدتوں یاد رہے گا کیونکہ ڈیڈ مین کے نام سے مشہور انڈر ٹیکر نے اے جے اسٹائلز کو زندہ دفن کردیا۔

اے جے اسٹائلز نے انڈر ٹیکر کو چیلنج دیا تھا دونوں ریسلرز کا مقابلہ رنگ میں نہیں بلکہ رنگ سے باہر ہوا تھا جس میں ایک قبر بھی کھودی گئی تھی جو قبر میں گرا وہ ہار گیا۔

اے جے اسٹائلز کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا وہ انڈر ٹیکر کو ہرانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے لیکن ڈیڈ مین کے ہاتھوں خود کو شکست سے نہ بچاسکےتاہم مقابلے کے بعد انڈر ٹیکر نے اے جے اسٹائلز کو گلے لگا کر ان کی عزم کو سراہا۔

واضح رہے کہ ریسل مینیا میں ہی بگ ڈوگ رومن رینز نے انڈر ٹیکر کو شکست دے کر انہیں ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا تھا تاہم ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ کی جانب سے انڈر ٹیکر کی رنگ میں دوبارہ واپسی کرائی گئی تھی۔

انڈر ٹیکر اس سے قبل اپنے متعدد مقابلوں میں حریف ریسلرز کو تابوت میں بند کرکے شکست دے چکے ہیں لیکن اس منفرد مقابلے کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور مقابلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

کرونا وائرس کے سبب مختلف ممالک میں کھیلوں کے مقابلے ملتوی کیے جاچکے ہیں تاہم ریسلنگ کے مقابلے خالی میدان میں جاری ہیں اور مداح گھر بیٹھ کر ریسلنگ دیکھ رہے ہیں۔

Comments