تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

زیرسمندر آکٹوپس نے غوطہ خوروں کو گلے لگا لیا، ویڈیو وائرل

سڈنی: آسٹریلیا میں زیرسمندر آکٹوپس اور غوطہ خوروں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کیمرے کی آنکھ سے قید کیے گئے مناظرہ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح آبی جانور انسانوں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز مناظر جنوبی آسٹریلیا میں موجود سمندر کی تہہ میں جاکر قید کیے گئے، تیراکوں نے از خود واٹر پروف کیمرے کی مدد سے ویڈیو بنائی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

عمومی طور پر آکٹوپس آبی جانوروں کے علاوہ آنسانوں کو دیکھ کر گھبرا جاتے ہیں اور راستہ بھی تبدیل کرتے ہیں لیکن خوطہ خوروں کے ساتھ کھیلتے آکٹوپس کی ویڈیو نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

زندہ آکٹوپس کھانے والی خاتون کو آکٹوپس نے جکڑ لیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آکٹوپس اس انداز میں غوطہ خوروں سے مل کررہا ہے کہ جیسے وہ اسے خوش آمدید کہہ کر گلے لگانا چاہتا ہو۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

بہ یک وقت خاتون غوطہ خور سمیت دو تیراک کیمرے کے ساتھ سمندر میں اترے، آکٹوپس نے دونوں کے ساتھ خوب مستیاں کیں اور کیمرے کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی، تاہم واٹر پروف ہونے کے باعث منصوعی آلہ محفوظ رہا۔

Comments

- Advertisement -