دہشت کی علامت اور کئی برسوں ریسلنگ رنگ میں راج کرنے والے انڈر ٹیکر نے رومن رینز سے شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
گزشتہ رات امریکی ریاست فلوریڈا میں ریسلنگ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ یعنی کہ ریسل مینیا 33 اور اس تاریخ ساز مقابلے کے سب سے اہم معرکے میں رومن رینز نے دہشت کی علامت انڈرٹیکر کو عبرت ناک شکست دے دی تھی۔
ریسل مینیا کے دوسرے بڑے مقابلے میں گولڈ برگ کو بروک لیسنر کے ہاتھوں انیس منٹ میں شکست کھانا پڑی، گولڈ برگ اپنی گزشتہ جیت کی روایت کو برقرار نہ رکھ سکے. گولڈ برگ نے لیسنر کو رائل رمبل میں ڈیڑھ منٹ میں شکست دی تھی، رینڈی اورٹن نے برے وائٹ کو باآسانی شکست کا مزہ چکھاتے ہوئے نویں مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
#ThankYouTaker #WrestleMania pic.twitter.com/koSpEN7iOh
— WWE (@WWE) April 3, 2017
ریسل مینیا 33‘ گزشتہ رات فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے کیمپنگ ورلڈ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جہاں ریسل مینیا کے 25 معرکوں میں سے محض ایک میں شکست کھانے والے انڈرٹیکر ایک بار پھر شکست دے دوچار ہوگئے‘ اس سے قبل 2014 میں براک لیسنر نے انڈرٹیکر کو شکست دی تھی۔
میچ سے قبل اعلان ہوا کہ یہ ’نو ہولڈز بیئرڈ میچ‘ ہوگا یعنی کہ اس لڑائی میں دونوں فریق ایک دوسرے کو شکست دینے کے لیے کسی بھی داؤ یا ہتھیار کا استعمال کرسکتے ہیں۔
There will never be a undertaker again, I leave on my final last ride with WWE . I say "May my legacy Rest in peace "
— The Undertaker (@WWEMarkWCalaway) April 3, 2017
دونوں سورماؤں کے درمیان ہونے والا یہ معرکہ دیکھنے کے لائق تھا۔ شائقین دم سادھے اپنے پسندیدہ ریسلرز کو ایک دوسرے مدمقابل دیکھ رہے تھے۔
رنگ کے باہرانڈر ٹیکر نے رومن رین کو ایک بار کمنٹری کی ٹیبل پر اپنے مخصوص داؤ کے ذریعے دے پٹخا، تو رنگ کے اندر رومن رین نے متعدد بار اپنے مخصوص داؤ اسپیئر کے ذریعے زمین چاٹنے پر مجبور کردیا۔
A THUNDEROUS #Chokeslam on the announce table leaves @WWERomanReigns laying! Can #Undertaker capitalize? #WrestleMania pic.twitter.com/6WJQMv268F
— WWE WrestleMania (@WrestleMania) April 3, 2017
دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ڈیڈ مین کے لیے کل کی رات کچھ زیادہ اچھی نہیں تھی جب ایک بارانہوں نے کرسی اٹھانے کی کوشش کی تو رومن رین فاتحانہ انداز میں اس پر پاؤں رکھ کر کھڑے ہوگئے۔
میچ کے اختتامی مرحلے میں جب ایک بار انڈرٹیکر کھڑے ہوگئے تو رومن رینز نے چلا کرکہا کہ ’’میں نے کہا تھا مت اٹھنا‘‘۔ جواب میں انڈر ٹیکر نے کہا کہ تم میں اتنا دم نہیں ہے۔ تاہم انڈرٹیکر کا جسم ان کی زبان کا ساتھ نہ دے پایا۔
The #Undertaker sits up once again after being defeated by @WWERomanReigns at #WrestleMania… pic.twitter.com/pCLLTQGqZn
— WWE (@WWE) April 3, 2017
رومن رین نے انڈر ٹیکر کو ایک زوردار اسپیئر کے ذریعے فرش نشین کردیا اور اس کے بعد ایک ۔۔۔ دو ۔۔۔ اور یہ تین۔
SPEAR #4 puts The #Undertaker away as @WWERomanReigns does what only ONE other man has been able to do in nearly 3 decades! #WrestleMania pic.twitter.com/bUewcFLPet
— WWE WrestleMania (@WrestleMania) April 3, 2017
انڈر ٹیکر پچیس سالہ ریسل مینیا کیرئیر میں دوسری بار ہارگئے۔۔۔ کیا یہ ڈیڈ مین کے خوفنا ک عہد کااختتام ہے۔