تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

دی راک کی امریکی صدر بننے کی خواہش، انڈرٹیکر بھی میدان میں آگئے

نیویارک : سابق لیجنڈ ریسلر دی انڈرٹیکر نے ریسلر و اداکار ڈوین جانسن سے متعلق کہا کہ ’ڈوین جانسن کی شخصیت بہت جازب نظر ہے اور وہ امریکیوں میں اتحاد پیدا کرسکتا ہے‘۔

ان خیالات کا اظہار امریکا کے سابق لیجنڈ ریسلر ڈی انڈرٹیکر نے دی راک (ڈوین جانسن) کے امریکی صدارت میں دلچسپی لینے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ’اگر ڈوین جانسن میدان میں اترتے ہیں انہیں فیصلے پر بلکل بھی حیرانگی نہیں ہوگی کیونکہ اس میں جذبہ ہے اور وہ لوگوں کو متحد کرسکتا ہے‘۔

انڈرٹیکر نے کہا کہ راک کی شخصیت میں جازبیت ہیں اور اس کا ہر کام خلوص دل سے ہوتا ہے، لہذا جسے لوگ تلاش کررہے ہیں وہ راک بن سکتا ہے جو امریکیوں میں اتحاد پیدا کرے۔

دی راک ریسلنگ اور اداکاری کے بعد نئے میدان میں قدم رکھنے کیلئے پرعزم

واضح رہے کہ کچھ روز قبل دی راک نے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لے کر صدر بننے کی دلچسپی کا اظہار کیا تھا، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ چاہنے والوں اور عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کروں گا۔

Comments

- Advertisement -