تازہ ترین

انڈر ٹیکر کی رنگ میں واپسی، حریف ریسلر کو پٹخ دیا

ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر انڈر ٹیکر ایونٹ ’را‘ کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے منفرد اسٹائل میں بائیک چلاتے ہوئے رنگ میں واپس آگئے۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ریسلر انڈر ٹیکر نے 23 نومبر 2020 کو تین دہائیوں کے بعد ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا تھا وہ ’ڈیڈ مین‘ کے نام سے مشہور ہیں۔

انڈر ٹیکر ’ریسل مینیا‘ میں اے جے اسٹائلز کو شکست دے کر ریٹائر ہوگئے تھے لیکن انہوں نے ریسلنگ کو خیرباد کہنے کا اعلان سروائیور سیریز میں کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WWE (@wwe)

سروائیور سیریز کے اختتام پر ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار، مسٹر میک مین شین میک مین، بگ شو، جے بی ایل، جیف ہارڈی، مک فولی، دی گاڈفادر، دی گڈونس، ساویو ویگا، رکیشی، کیون نیش، رک فلیئر، بوکرٹی، شان مائیکل اور ٹرپل ایچ کے ساتھ ساتھ ان کے ہاف برادر کین ڈبلیو ڈبلیو ای کے تھنڈر ڈوم پر نمودار ہوئے اور انڈر ٹیکر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

2017 میں انڈر ٹیکر کو ٹرائبل چیف ’بگ ڈوگ‘ رومن رینز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم اب ان کی ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ را کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر واپسی ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

انڈر ٹیکر کی رنگ میں آمد کے ساتھ ہی ناظرین کا جوش و خروش دیدنی تھا اور وہ امید کررہے ہیں کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے اس سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

انڈر ٹیکر نے جاتے ہوئے برے وائٹ سے سرگوشی کی اور ساتھ ہی حریف ریسلرز کو اپنا مخصوص داؤ لگا کر اٹھا کر پٹخ دیا۔

واضح رہے کہ ’ڈیڈ مین‘ چار مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں جبکہ وہ تین بار ہیوی ویٹ ٹائٹل کے چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WWE (@wwe)

Comments

- Advertisement -