تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

لاک ڈاؤن کے دوران بیروزگار شخص لکھ پتی کیسے بنا؟

نئی دہلی: کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کے سبب دنیا بھر میں لاکھوں افراد اپنے روزگار سے محروم ہوئے لیکن بھارتی شہری بیروزگار ہونے کے بعد اپنے ہنر کے ذریعے لکھ پتی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیچر مہیش کاپسی نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد اپنا ہنر آزمانے کی تھانی اور لاک ڈاؤن کے دنوں میں لاکھوں روپے کمانے لگے۔

بھارتی شہری مہیش کے فن کو اس سے قبل کوئی نہیں جانتا تھا لیکن اب وہ بین الاقوامی طور ایک مشہور آرٹسٹ بن گئے ہیں، جب وہ بیروزگار ہوئے تو ان کی ماہانہ آمدنی 10 ہزار روپے تھی لیکن ملازمت چھوڑنے کے بعد وہ 80 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے لگے۔

رپورٹ کے مطابق اورنگ آباد کے رہائشی مہیش لاک ڈاؤن کے دنوں میں اپنی ڈرائنگ کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی پینٹنگز اتنی مشہور ہوئیں کہ بھارتی شوبز ستارے بھی ان کے مداح ہوگئے۔

بالی ووڈ اداکار رتیش دیش مکھ نے اپنی تصویر بنانے پر مہیش کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بنائی گئی پینٹنگ اپنی ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہیش کسی پینٹنگ برش کا استعمال کیے بغیر ہاتھ کی انگلیوں کی مہارت سے اداکار کی تصویر بنارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رتیش کے علاوہ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر، انگلش اسٹار کیون پیٹرسن بھی مہیش کی بنائی ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرچکے ہیں اور متعدد بالی ووڈ فنکار ان کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -