اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

لڑکی کے بے روزگاری کے طعنوں سے تنگ نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں لڑکی کی جانب سے مسلسل بے روزگاری کے طعنوں سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے خودکشی کر لی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 27 سالہ انجینئر نے خودکشی کرنے سے قبل نوٹ تحریر کیا جس میں اس نے اپنی گرل فرینڈ کو اپنی موت کا ذمہ داری قرار دیا۔

سوسائڈ نوٹ کے مطابق نوجوان انجینئر میانک چندیل نے اپنے انتہائی فیصلے کی وجہ بے روزگاری اور گرل فرینڈ کی جانب سے بے روزگاری کے بار بار طعنوں کی وجہ سے ذہنی تناؤ بتایا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: اسکول ٹیچر کی گن پوائنٹ پر لڑکی سے زبردستی شادی کروا دی گئی

اتر پردیش کے جلال آباد کے رہنے والے میانک چندیل کے تقریباً سات سال سے لڑکی کے ساتھ تعلقات تھے اور دونوں سیکٹر 73 میں 4 سال سے رہ رہے تھے۔

خودکشی نوٹ میں اس نے لکھا کہ لڑکی نے اس کی بے روزگاری پر طنز کیا اور ’سارا دن گھر میں بیٹھ کر کھانا کھاتے‘ جیسے طعنے دیے، وہ ان تمام عوامل کی وجہ سے خودکشی کر رہا ہے لیکن اس کیلیے کسی پر الزام نہیں لگایا۔

گرل فرینڈ نے کام سے گھر لوٹنے کے بعد نوجوان کی لاش اپنے اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی دیکھی تو فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا اور معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں