اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

ویڈیو رپورٹ: پاکستان میں چار سالوں میں 14 لاکھ افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

(12 اپریل 2026): پاکستان میں بیروزگاری کی شرح عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر کر رہی ہے، جو 21 سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے، اور اس بے روز گاری کا سب سے زیادہ شکار نوجوان طبقہ ہو رہا ہے۔

پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 21 سال کی بلند ترین سطح یعنی 7.1 فی صد تک پہنچ چکی ہے، 25 کروڑ آبادی والے ملک میں 60 لاکھ مرد اور خواتین بے روزگار ہیں۔ لیبر فورس سروے کے مطابق صرف پچھلے چار سالوں میں 14 لاکھ افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ملک میں تشویش ناک طور پر بیروزگاری کی شرح 15 سے 24 سال کی عمر کے افراد میں زیادہ ہے، جو کہ 2025-2024 میں 12.8 فی صد ہے جب کہ 2021-2020 میں 11.1 فی صد تھی۔


ویڈیو رپورٹ:پاکستان سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے انخلا کی وجہ کیا ہے؟


پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں نوجوان اور جوان نسل اس ملک کی تقریبآ 65 فی صد ہے، اس صورت حال میں آج کا نوجوان مایوس، ناامید، دل شکستہ نظر آتا ہے۔

آبادی کی شرح 2 فی صد سے زائد ہونے کی وجہ سے روزگار کے مواقع مزید کم ہوتے جا رہے ہیں کیوں کہ ہر سال لاکھوں نوجوان روزگار کی تلاش میں مارکیٹ میں قدم رکھتے ہیں جب کہ ملک میں نجی شعبے کی سرمای کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔

+ posts

رفیع اللہ میاں گزشتہ 20 برسوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں، ان دنوں اے آر وائی نیوز سے بہ طور سینئر صحافی منسلک ہیں۔

اہم ترین

رفیع اللہ میاں
رفیع اللہ میاں
رفیع اللہ میاں گزشتہ 20 برسوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں، ان دنوں اے آر وائی نیوز سے بہ طور سینئر صحافی منسلک ہیں۔

مزید خبریں