پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

کلائنٹ کے گھر جا کر اسٹیٹ ایجنٹ کی اخلاق سے گری ہوئی حرکت

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایک اسٹیٹ ایجنٹ نے کلائنٹ کے گھر جا کر اخلاق سے گری ہوئی حرکت کی، بغیر اجازت فریج سے دودھ نکال کر پینا شروع کردیا، جس پر اسے بھارے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے پرایجنٹ کی اس حرکت کی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی، رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کو اپنے اس عمل کے لیے 15 ڈالرز کا جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

مائیکل ممکنہ خریداروں یہ جائیداد دکھانے آیا تھا اور اپنے کلائنٹ کا انتظار کر رہا تھا، ایجنٹ کی مجرمانہ حرکت سی سی ٹی وی سے پوری طرح عیاں ہوگئی کہ وہ کس طرح کلائنٹ کے دودھ کے کارٹن میں تصرف کا مرتکب ہوا۔

مائیکل روز کو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ آیا اور سیدھا فریج میں رکھے دودھ کے کارٹن کی جانب بڑھ گیا، اس نے حفظان صحت کے اصولوں کا بھی خیال نہیں رکھا۔

گھر فروخت کرنے والے لائسکا فلرٹن نے واشنگٹن پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نہایت غیر پیشہ ورانہ حرکت تھی، اس کا ہر عمل ہماری نجی زندگی میں مداخلت کے مترادف تھا اور اس نے ایک طرح سے ہمارے گھر میں مداخلت کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں