تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پاکستان پر الزام تراشی کی کوشش ناکام، بھارت کو اقوام متحدہ میں پھر ہزیمت کا سامنا

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن، پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم نے بھارتی بیان پر سخت ردعمل جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں سیشن میں بھارتی بیان پر جوابی ردعمل دیتے ہوئے  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات پیش کیں۔

پاکستان کی جانب سےخاتون سفارت کارصائمہ سلیم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق حقائق پیش کر کے بھارت کوبھرپور جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’کشمیرنہ بھارت کا اٹوٹ انگ نہ بھارت کا اندرونی معاملہ، یہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جس پر بھارت نے بزور اسلحہ قبضہ کیا ہوا ہے، کشمیر کے مسئلے سے سے توجہ ہٹانےکیلئے بھارت ہمیشہ پاکستان پر بےبنیاد الزامات عائد کرتا ہے‘۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ ’یورپی یونین کی ڈس انفولیب کے انکشافات سامنے آچکے ہیں، بھارت نے پاکستان کے خلاف غلط معلومات کے ٹولز استعمال کیے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر درجنوں رپورٹس موجود ہیں، انسانی حقوق کے ہائی کمشنرکی 2رپورٹس میں تفصیلات بھی درج ہیں، 5 اگست 2019 کے بعد بھارت پر زور دیا کشمیریوں کےحقوق بحال کرے، انسانی حقوق تنظیموں  نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر  اپنے تحفظات کا اظہار کیا‘۔

مزید پڑھیں: جنرل اسمبلی سے خطاب ، ‘وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کے دل جیت لیے ‘

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نےحال ہی میں جامع اور تحقیق شدہ ڈوزیئرجاری کیا ہے، جو بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مشتمل ہے، اس میں پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے نوٹس لینےکا مطالبہ بھی کیا ہے‘۔

’بھارت کے پاس چھپانےکیلئےکچھ نہیں ہے، بھارت کو اقوام متحدہ کی انکوائری کو قبول کرنا چاہیے، بھارت خود خطے میں دہشت گردی کا اصل مجرم اور مالی معاون ہے، بھارت کم ازکم 4 مختلف اقسام کی دہشت گردی میں ملوث ہے، 1989 سے اب تک بھارتی افواج نے  96 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’بھارت ٹی ٹی پی جیسی دہشت گرد تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے، ہزاروں پاکستانی بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد حملوں میں جانیں گنواچکے ہیں، پاکستان نےدہشت گردی میں بھارتی مداخلت کےشواہد شیئرکیے، پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن نے بھی پاکستان میں  دہشت گردی کااعتراف کیا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -