The news is by your side.

Advertisement

امن دستوں کے لیے پاکستان کا کرداراہم اورقابل تعریف ہے‘ ماریہ ایسپی نوزا

اسلام آباد: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ایسپی نوزا نے کہا کہ ہرمسئلے کا حل مذاکرات سے ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ایسپی نوزا کا کہنا ہے کہ امن دستوں کے لیے پاکستان کا کرداراہم اورقابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے وقت کے ساتھ صحت اورتعلیم کے شعبے میں پیشرفت کی جبکہ غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر جنرل اسمبلی نے کہا کہ ہتھیاروں کی دوڑپراربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، ہرملک اپنے تزویراتی مفادات کودیکھتا ہے۔

ماریہ ایسپی نوزا نے کہا کہ اقوام متحدہ جادونہیں کرسکتا، وقت اورمذاکراتی ماحول مہیا کرسکتا ہے، ہرمسئلے کا حل مذاکرات سے ممکن ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدرکا 156 شہید پاکستانیوں کی خدمات کوخراج عقیدت پیش

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ایسپی نوزا کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ عالمی امن اورسیکیورٹی پرپاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں، یواین کے تحت پاکستانی پیس کیپرز نے قیمتی جانیں بچائیں۔

یاد رہے 18 جنوری کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا ایسپی نوزا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں