تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

کراچی ایئرپورٹ کی لفٹ میں ناخوش گوار واقعہ

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی لفٹ اچانک خراب ہوگئی، جس کے باعث غیر ملکی مسافر اندر پھنس گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مینٹننس نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز لفٹ خراب ہونے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، آج بھی جناح ایئر پورٹ کی ایک لفٹ اچانک خراب ہوگئی اور غیر ملکی مسافر اندر پھنس گئے۔

لفٹ خراب ہونے پر مسافر 7منٹ سے زائد لفٹ میں پھنسے رہے، لفٹ میں ایمرجنسی کا بٹن بھی کام نہیں کر رہا تھا، جس پر غیر ملکی مسافروں نے لفٹ میں شور کرنا شروع کر دیا۔

ایئر پورٹ انتظامیہ نے بھی آئے روز لفٹس خراب ہونے کا اقرار کر لیا، ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق کنکورس ہال کے پاس لفٹ میں آج 9 بج کر 5 منٹ پر اچانک خرابی پیدا ہوئی تھی، لفٹیں پرانی ہونے کی وجہ سے اکثر ان میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔

ملکی ایئر پورٹس پر سیلف چیک اِن سسٹم کو ایک سال ہو گیا، تاحال غیر فعال

بتایا گیا کہ سی اے اے کے عملے نے ایئر پورٹ پر نصب کیمرے کی مدد سے دیکھا کہ مسافر لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں، جس پر ان کا عملہ فوری طور پر لفٹ کے پاس پہنچا اور مسافروں کو لفٹ سے باہر نکالا گیا۔

ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ واقعے کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد ٹیکنیکل عملے نے فوری طور پر لفٹ کا دروازہ کھولا اور اس میں پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالا۔

انھوں نے بتایا کہ لفٹ کی روزانہ کی بنیادوں پر مینٹننس کی جاتی ہے، آج لفٹ نمبر 2 میں خرابی پیدا ہوگئی تھی، لفٹ لیول 1 سے لیول 2 جا رہی تھی جب اس میں خرابی پیدا ہوئی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں