جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

افغان مہاجرین کی رضاکارانہ طورپرواپسی کا عمل مؤخر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : یو این ایچ سی آر کے تعاون سے پاکستان سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر واپسی کا عمل آج سے موسم سرما کے باعث موخر کردیا گیا ہے واپسی کا یہ عمل آئندہ چار ماہ تک مؤخر رہیگا۔

یو این ایچ سی آر حکام کے مطابق افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل موسم سرما کے باعث آج سے مؤخر ہے، یہ عمل اگلے سال یکم مارچ سے دوبارہ شروع کردیا جائیگا۔

unh

یو این ایچ سی آر کے نمائندے کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر رجسٹرڈ افغان مہاجرین جنھوں نے یو این ایچ سی آر میں وطن واپسی کے مراکز میں اپنے فارم پُر نہیں کیے ان کی واپسی کا عمل مارچ 2017 تک موخر کر دیا ہے، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پاکستان میں تمام حقوق حاصل ہوں گے، ان کو اس حوالے سے کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو وہ یو این ایچ سی آر سے مفت مدد حاصل کر سکتے ہیں۔


مزید پڑھیں : عالمی ادارہ مہاجرین کا افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے پرکشش مراعات کا اعلان


یو این ایچ سی آر حکام کے مطابق رجسٹرڈ مہاجرین جو یو این ایچ سی آر کے واپسی کے مراکز میں اپنے فارم پُر کرائے بغیر افغانستان جائیں گے ان کو نقد مالی امداد نہیں دی جائے گی۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق پاکستان بھر سے تین لاکھ 81 ہزار دو سو افغان مہاجرین واپس جا چکے ہیں، یو این ایچ سی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے 3080100 ،بلوچستان سے 28100 ،سندھ سے 2690،پنجاب سے 36330 ،آزاد جموں کمشیر سے 5473 ،اسلام آباد سے 475 افراد واپس جاچکے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں