لاہور: بچوں کےحقوق کےعالمی ادارے یونیسیف کا سامان چوری ہو گیا۔
شادباغ پولیس نے عالمی ادارے کے سامان کی چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ شادباغ پولیس نے یونیسیف کا سامان چوری کرنے والے 5ملزمان گرفتار کر لیے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے وقوعہ کا نوٹس لےکرفوری کارروائی کاحکم دیا تھا۔
ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان برآمد کر لیا گیا ہے جس میں کمبل، صابن اور پلاسٹک کین شامل ہیں۔ چوری شدہ سامان میں بورنگ مٹیریل اوردیگراہم آلات بھی ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ امدادی سامان چوری کرنے والوں سے مزید تفتیش جاری ہے چوری میں ملوث دیگر کردار بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


