تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

دو دُم والے کتے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

واشنگٹن: امریکی ریاست مسوری میں دو دم والے کتے کے بچے کی تصاویر اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مسوری میں 10 ہفتے کے کتے ’ناروال‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پپی ناروال کے ماتھے پر ایک اضافی دم نکل آئی ہے۔

دس ہفتے کے اس کتے کو ایک بڑے کتے کے ساتھ سڑکوں پر گھومتا پایا گیا جس کے بعد اسے مسوری سے ریسکیو کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کتے کو حال ہی میں میک مشن کے ذریعے بچایا گیا، جانوروں کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ یہ کتا ایک غیر منافع بخش ہے تاہم اسے بچانے کا مقصد خصوصی ضروریات والے کتوں کی مدد کرنا ہے۔

روچیلی اسٹیفن نامی شخص نے مشن کے دوران کتے کے بچے کی تصویر شیئر کی اور اس کی مدد کے لیے چندہ بھی مانگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر سے دور ملا ہے اور اس کے سر پر ایک اضافی دم ہے اور کسی وجہ سے اس کے پاؤں پر بھی چوٹ لگ گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم شکر ادا کرتے ہیں کہ اس پپی کو سخت سردی سے بچانے میں کامیاب رہے، ہم یقینی طور پر اس کام میں مہارت رکھتے ہیں۔

اسٹیفن اب کتے کے بارے میں فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ پر باقاعدہ اپ ڈیٹ پوسٹ کرتے ہیں، جس کا نام ناروال رکھا گیا ہے اور اس کے بارے میں یہ پوچھا گیا ہے کہ کیا دم سے اس کو کوئی پریشانی ہوگی۔

https://www.facebook.com/macthepitbull/videos/452048558776433/

اسٹیفن کے مطابق کتے کا ایکسرے کرایا گیا تھا تاہم اسے اس وقت کسی بھی قسم کی طبی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق 10 ہفتے کے کتے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور کتے پالنے کے شوقین زیادہ تر افراد نے اسے گود لینے کے لیے کہا۔

Comments

- Advertisement -