جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈاکٹر ولی اللہ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

میرانشاہ : شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ کو قتل کردیا، ڈاکٹر بنوں میڈیکل کالج میں پروفیسر تھے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں میر علی بائی پاس روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ کو جان سے ہاتھ دھونا پڑتا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ڈاکٹر ولی اللہ بنوں میڈیکل کالج میں پروفیسر تھے، جن کا تعلق میر علی کے گاوں ہرمز سے تھا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ولی اللہ اپنی گاڑی میں بنوں سے میر علی جارہے تھے کہ رات 10 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر ولی اللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ولی اللہ ہفتہ اور اتوار میر علی میں مریضوں کو دیکھنے آتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں