پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی میں نامعلوم افراد نوزائیدہ بچی کو چھوڑ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں نامعلوم افراد نوزائیدہ بچی کو چھوڑ کر چلے گئے۔ پولیس نے ‏بچی کو قانونی تحویل میں لے والدین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اجمیر نگری کے علاقے سے لاوارث بچی کے ملنے کی اطلاع دی ‏گئی، ون فائیو پراطلاع پرپولیس نےایک دن کی بچی کوقانونی تحویل میں لےلیا۔

پولیس نےبچی کی جان بچانےکیلئےاہل محلہ کی مدد سےایدھی بےبی کیئر منتقل کر دیا جب کہ ‏بچی کےوالدین کی تلاش کیلئےپولیس کالیڈی پولیس کیساتھ سرچ آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

بچی کےملنےکےمقام کے اطراف میں سرچ آپرشن جاری ہے اور اس حوالے سے اہل محلہ پوچھ ‏گچھ کی جارہی ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے مختلف شہروں میں اتائی ڈاکٹروں کیخلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ‏درجنوں کلینک سیل کردیئے۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کراچی، حیدرآباد، شکارپور، نوابشاہ، کشمور اور عمرکوٹ سمیت دیگر ‏شہروں میں عوام کی جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

محکمہ کے تابڑ توڑٖ چھاپوں کے دوران47 کلینک سیل کردیے گئے جن میں ایسے کلینک بھی شامل ‏ہیں جو پہلے سے سیل شدہ ہو نے کے باوجود دوبارہ کھلے ہوئے تھے، چھاپے کے وقت اتائی ڈاکٹرز ‏اپنے کلینکوں سے غائب تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں