اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کےلئے یکساں ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیپرا نے حکومت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے ملک میں بجلی کے بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست منظور کرلی ہے، نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا گیا، کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کےلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے پر نیپرا کا نوٹس
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بنیادی ٹیرف پر فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا ہے، وفاقی حکومت بنیادی ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
بجلی کے نئے ٹیرف کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہوگا، یکساں ٹیرف کے حوالے سے آج نیپرا میں سماعت کی گئی تھی۔
بجلی مزید مہنگی، نیپرا نے یکم جنوری سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کر دیا
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں


