جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

چین میں فروغ پاتی مغربی ثقافت کے خلاف حکام کا انوکھا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

بیجینگ : چینی حکام نے مردوں کے کانوں میں بالیاں پہننے کے رجحان کو کم کرنے کےلیے انوکھے اقدامات کرلیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی ممالک کے مردوں میں خواتین کی طرح کانوں میں بالیاں پہننے کی رواج یا فیشن ہے جو آہستہ آہستہ ایشیائی ممالک میں بھی پھیلتا جارہا ہے۔

چینی حکام کی جانب سے مردوں کے کانوں میں بالیاں پہننے کے رجحان کو کم کرنے کےلیے گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹی وی پر پروگرام کرنے والے مردوں کے کانوں کو چھپایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالیاں پہننے مردوں کے کانوں کو چھپانے کےلیے سنسر کےلیے استعمال ہونے والی پٹی کانوں پر لگادی جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے اٹھائے گئے انوکھے اقدام سے متعلق ناظرین شش و پنج میں مبتلا ہورہے تھے اور سوشل میڈیا پر ان اقدامات کے حوالے سوالات کررہے تھے۔

ناظرین کی اضطراب کو مدنظر رکھتے ہوئے نشریاتی ادارے کی انتظامیہ نے واضح کیا کہ مردوں کا کانوں میں بالیاں پہننا چینی ثقافت نہیں بلکہ مغربی ثقافت ہے۔

حکام نے بتایا کہ ٹی وی انتظامیہ چین میں پھیلتی مغربی ثقافت کی حوصلہ شکنی کرنے کےلیے بالیوں کو دھندلا کر دیتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدامات سے متعلق گزشتہ برس چینی حکومت کی جانب سے نشریاتی اداروں کو ضابطہ اخلاق بھیجا گیا تھا۔

ٹی وی چینلز کو ارسال کیے گئے ضابطہ اخلاق میں کہا تھا کہ مردوں کا بالیاں پہننا مغربی ثقافت ہے جسے چین میں فروغ نہیں پانا چاہیے۔

چینی حکام کی جانب سے مستقبل میں کانوں میں بالیاں پہننے والے مردوں کو ٹی وی پروگرامز میں شرکت سے روکنے پر غور کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں