اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

جشن میلاد النبی ﷺ منانے کا منفرد انداز، 26 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی

اشتہار

حیرت انگیز

نبی آخر الزماں ﷺ کا جشن ولادت ہر عاشق رسول مناتا ہے وزیر آباد مین یہ جشن اس بہترین انداز میں منایا گیا کہ 26 بچیوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کر دیا گیا۔

پاکستان بھر میں ہر سال ماہ ربیع الاول میں جشن عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے اور پورے ماہ اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ کوئی محافل میلاد اور نعت کرتا تو کو لنگر کا اہتمام کر کے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کرتا ہے۔

وزیر آباد کے علاقے گکھڑ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب منفرد انداز میں منائی گئی۔ اس تقریب میں 26 مستحق بچیوں کو سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے رشتہ ازدواج سے منسلک کر دیا گیا۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے نمائندے راشد چوہدری کی رپورٹ کے مطابق گکھڑ کے علاقے میں عالمی چادر اوڑھ تحریک کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 غریب اور مستحق خاندان کی بچیوں کو نکاح کے بندھن میں باندھ کر ان کی نئی زندگی کی شروعات کی گئیں۔

اس موقع پر پیا گھر سدھارنے والی لڑکیوں کو ضروریات زندگی کا سامان جہیز کی صورت میں دیا گیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ ہر شخص اپنے اپنے انداز کے ساتھ حضور سرور کائنات ﷺ سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔ حضور ﷺ کی آمد سے قبل بچیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا۔ خطہ عرب میں اسلام کی روشنی پھیلنے کے بعد جو عزت عورت کو دین اسلام نے دی ہے، اس کی کسی مذہب میں بھی مثال نہیں ملتی ہمارے اس کار خیر کا مقصد صرف اللہ ربّ العزت کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنا ہے۔

عالمی چادر اوڑھ تحریک کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ان شادیوں کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھا کر 63 پر لیجایا جائے گی جس کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ سے منسوب کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں