The news is by your side.

لاہور میں موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات ہیش آگئی۔ نوسرباز ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے بائیک لے گئے۔

متاثرہ شہری اسامہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل فروخت کا اشتہار دیا تھا، اسی سلسلے میں دو افراد بائیک دیکھنے کے لیے گھر آئے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان موٹر سائیکل چیک کرنے کے بہانے لے گئے، اقبال ٹاؤن تھانہ میں مقدمہ اندراج کی درخواست دے دی۔

اسامہ کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم مزمل کو مقدمے میں نامزد نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں