منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان زیورات، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں لے کر چلتے بنے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر 14 آئی سر سید کالونی میں 5 مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر مکمل اطمینان سے لوٹ مار کی۔

ملزمان رات 4 بجے گھر میں داخل ہوئے اور 6 بجے تک گھر میں رہے، دو گھنٹے کے دوران ملزمان نے کچن میں کھانا اور دودھ بھی گرم کیا۔تمام ملزمان نے دودھ پیا، کھانا کھایا زیورات، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں لے کر چلتے بنے۔

پولیس کے مطابق لوٹ مار کی واردات کے دوران خواتین پر بھی تشدد کیاگیا۔واقعے کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج کروا دیا گیا۔

اس سے قبل 2 اگست کو کراچی کے علاقے ملیر شاہ لطیف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اہلکار عثمان سادہ کپڑوں میں ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے ایک گولی اہلکار کی ٹانگ پر لگی۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں