تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انوکھا میوزیم! جہاں سمندری مخلوقات کو حنوط کرکے رکھا گیا ہے

سعودی شہری نے جزیرے فرسان میں سمندری عجائب گھر قائم کرلیا، جس میں سمندری مخلوقات کو حنوط کرکے رکھا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہری کی جانب سے جازان ریجن کے مشہور جزیرے فرسان میں عجائب گھر بنایا گیا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا میوزیم ہے۔

مچھلیاں، مینڈک، کچھوے اور دیگر سمندری مخلوقات اس عجائب گھر کا حصہ ہیں، جنہیں شاہکار سے تشبیہ دی جائے تو غلط نہ ہوگا۔

الزیلعی کا کہنا ہے کہ تقریباً 16 برس سے وہ مختلف قسم کے سمندری نوادر جمع کرتے رہے۔

سعودی شہری کا کہنا تھا کہ بعض اشیا ماہی گیروں سے خریدیں، انہیں صفائی کے بعد عجائب گھر کا حصہ بنایا، متعدد سمندری مخلوقات کو حنوط کرکے اس کی زینت بنایا، اس سلسلے میں اہلیہ کا تعاون بھی حاصل رہا۔

انہوں نے بتایا کہ عجائب گھر میں 10 ہزار نوادر ہیں، 90 فیصد کا تعلق بحر احمر سے ہے، اس جیسا عجائب گھر میرے علم کے مطابق کہیں اور نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الزیلعی نے سمندری میوزیم میں ایک کچھوا حنوط کرکے رکھا گیا ہے جس سے متعلق اطالوی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 300 برس پرانا ہے اور یہ کچھوا اس نسل سے تعلق رکھتا ہے جو ایک ہزار برس تک زندہ رہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -