پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

پرفیوم چوری کرنے والی خاتون کو انوکھی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

(30 جنوری 2026): پولیس کو چکمہ دے کر انتہائی قیمتی پرفیوم چوری کرنے والی خاتون کو عدالت نے منفرد سزا سنا دی۔

دنیا کا کوئی ملک نہیں جہاں چوری نہ ہوتی ہو۔ کوئی معمولی تو کوئی بیش قیمت چیز چوری کرتا ہے اور اگر پکڑا جائے تو سزا کا حقدار ٹھہرتا ہے۔ ایک قیمتی پرفیوم چوری کرنے والی خاتون کو عدالت نے منفرد سزا دے کر سب کو حیران کر دیا۔

یہ چوری کا واقعہ انگلینڈ میں پیش آیا جہاں ویلز میں عادی چور خاتون نے پولیس کو چکمہ دے کر ہزاروں پاؤنڈ (پاکستانی لاکھوں روپے) مالیت کا پرفیوم چوری کیا تھا، لیکن پکڑی گئی تو عدالت نے اس کو وہ سزا سنائی کہ سب حیران رہ گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دکانوں سے پرفیوم چوری کی عادی خاتون 27 سالہ اگیتا سیکا ایک سال سے پولیس کو چکمہ دے رہی تھی۔

اگیتا سیکا کو پہلی مرتبہ اگست 2024 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب اسٹاف نے اسے مانچسٹر کے چیڈل میں پرفیوم چین کے اسٹور سے ڈیزائنر پرفیوم لے کر خاموشی سے جانے کی کوشش کے دوران دیکھ لیا تھا۔

اس واردات پر اس کو دو ماہ بعد اسٹاک پورٹ مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہونا تھا لیکن وہ فرار ہوگئی۔ تاہم اس نے جان لیوس کے اسٹورز پر چوری کی۔ اس کو بالآخر گزشتہ سال نومبر میں پکڑ لیا گیا۔ سرنڈر کرنے سے قبل وہ کئی بار روپ بدل کر خود کو بچاتی رہی۔

خاتون نے نیوکاسٹل مجسٹریٹ کی عدالت میں 4 جرائم کا اعتراف کیا تھا اور اس میں تین ماہ کے دوران دو ہزار 400 پاؤنڈ سے زیادہ مالیت کی اشیا چوری کا الزام شامل تھا۔
عدالت نے اس کے تسلسل سے مجرمانہ رویے پر ایک سال کے لیے جان لیوس کے تمام اسٹورز پر داخلے پر پابندی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں