(6 مئی 2026): فیشن میں کبھی ایسی چیزیں متعارف کرائی جاتی ہیں جو سب کو حیران کر دیتی ہیں جیسا کہ مشہور فیشن برینڈ نے بغیر تلوے کے سینڈلز متعارف کرائے ہیں۔
جوتے مردانہ ہوں یا زنانہ ان کے ڈیزائن مختلف ضرور ہوتے ہیں، لیکن ایک بات یکساں ہوتی ہے کہ ہر جوتے کے نیچے تلا ہوتا ہے، جو پہننے والے کو زمین کی چوٹ، گرمی سے بچاتا ہے۔
تاہم ایک مشہور فیشن برینڈ ’شینیل‘ کے فیشن شو ’ریزارٹ 2027‘ میں ایسے انوکھے سینڈل متعارف کرائے ہیں جس میں منفرد ڈیزائن اور ہیل تو موجود ہے، مگر ان کے تلوے نہیں ہیں۔
فیشن شو میں جب ماڈلز ریمپ پر واک کے لیے آئیں تو شرکا یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ انہوں نے ایسے ہیلز والے سینڈل پہن رکھے تھے، جس کے تلے نہیں تھے اور ماڈلز کے پیر کے پنجے کا نچلا حصہ زمین سے لگ رہا تھا۔
Chanel presentó una de las propuestas más comentadas de la pasarela Cruise 2025/26 en Biarritz, Francia: unas sandalias estilo “barefoot”, diseñadas para dejar los cinco dedos del pie completamente al descubierto.
El diseño, creado por Matthieu Blazy, consiste en un tacón de… pic.twitter.com/k63YzpAsMp
— Molusco (@Moluskein) April 30, 2026
شرکا یہ دیکھ کر حیران رہ گئے اور جب سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مختلف ردعمل سامنے آیا۔
سوشل میڈیا پر ان سینڈلز پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے اسے عجیب اور غیر ضروری قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے فیشن میں ایک نیا اور تخلیقی تجربہ کہا۔
تاہم جہاں لوگ یہ عجیب وغریب سینڈل دیکھ کر حیران ہوئے، وہیں اس کی قیمت نے بھی انہیں حیران کر دیا۔
ان منفرد جُوتوں کی قیمت ایک ہزار 500 ڈالرز (4 لاکھ 18 ہزار پاکستنی روپے) بتائی جاتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


