site
stats
سندھ

انوکھی عدالتی سزا، مجرم پلے کارڈ لیے میٹروپول سگنل پر کھڑا ہوگیا

unique sindh court order

کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر  انوکھی سزا پانے والا شہری قاسم عدالتی حکم پر پلے کارڈ لیے میٹرو پول سگنل کے باہر کھڑا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قاسم نامی شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تھا جس پر عدالت نے اسے پاکستانی تاریخ کی منفرد سزا سناتے ہوئے ہر جمعے کو دو گھنٹے کے لیے پلے کارڈ اٹھائے قائد اعظم کی رہائش گاہ کے باہر کھڑا ہونے کا حکم دیا تھا جس پر قاسم نے عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

عدالت نے ساتھ ہی اسے تین ماہ کے دوران 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے جو وہ جلد ادا کرے گا۔

عدالتی حکم کے مطابق پلے کارڈ پر احتیاط کریں، ’’غفلت اور لاپروائی سے گاڑی چلانا جان لیوا ہے‘‘ کی عبارت درج ہوگی۔
عدالت کے اس حکم کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

یاد رہے کہ دو ملزمان قاسم اور اور محمد اسلام نے 2015 میں سابق صدر پرویز مشرف کے پروٹوکول میں شامل ایک اہلکار کو ٹکرماری تھی جس کا مقدمہ مقامی عدالت میں درج کر کے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا تھا، بعد ازاں تحقیقات کے بعد ایک ملزم محمد اسلام کو بری کردیا گیا تھا جب کہ دوسرے مجرم قاسم کو انوکھی سزا سنائی گئی۔


یہ پڑھیں: ملزم کو قائد اعظم ہاؤس پر پلے کارڈ اُٹھا کر کھڑے رہنے کی سزا


پاکستان میں عدلیہ کی تاریخ کی یہ انوکھی سزا جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ شعیب الہیٰ نے سنائی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top