تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

رکشا چلانے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل، پولیس کو ڈرائیور کی تلاش

بھارت میں ایک شخص نے رکشا پیدل سڑک پار کرنیوالے افراد کے لیے بنائے گئے بالائی پل پر چلا کر سڑک پار کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پڑوسی ملک بھارت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی عام ہے اور وہاں سے آئے دن قانون شکنی کی انوکھی وارداتوں کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک رکشا ڈرائیور نے مصروف سڑک پار کرنے کیلیے انوکھا انداز اختیار کرتے ہوئے پیدل سڑک پار کرنے والوں کیلیے بنائے جانے والے بالائی پل پر رکشا چڑھا دیا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

یہ ویڈیو مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں ممبئی، احمد آباد کے مصروف ہائی وے کی ہے جہاں ایک رکشا ڈرائیور نے سڑک کے دوسری طرف جانا تھا اسے کچھ نہ سوجھا تو اپنا رکشا وہاں پیدل سڑک عبور کرنے والے افراد کے لیے بنائے جانے والے بالائی پُل (Pedestrian bridge) پر ریمپ کے ذریعے چڑھا دیا اور آرام سے پل پر سے چلاتا ہوا دوسری جانب واپس ریمپ سے سڑک پر اتر گیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی اس حوالے سے ایک متعلقہ پولیس اہلکار نے کہا کہ صورتحال جاننے کیلیے ویڈیو کا بغور جائزہ لے رہے ہیں بظاہر آٹو رکشے کو ریمپ کے ذریعے پُل پر لے جایا گیا ہم ذمے دار ڈرائیور کے خلاف کارروائی کیلیے اس کی تلاش بھی کر رہے ہیں۔ ممبئی پولیس نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں گزارش کی گئی ہے کہ مذکورہ واقعے کے درست مقام کی نشاندہی کی جائے۔

 

معروف سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو ’ بس یہ دیکھنا ہی باقی تھا ‘ کے عنوان سے شیئر کیا گیا ہے جس کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ہزاروں افراد نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہاں سب کچھ ممکن ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ پیدل چلنے والوں کیلیے چیلنج ہے جب وہ اوور ہیڈ برج استعمال نہیں کرتے۔ ایک اور صارف نے انتہائی سخت ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام آٹو رکشا پر پابندی ہی لگا دینی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -