بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

300 میٹر طویل سرنگ کھود کر انوکھی چوری، پولیس بھی حیران!

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ (19 مارچ 2026): پنجاب کے شہر چنیوٹ میں فلمی انداز میں چوری کی وہ انوکھی واردات ہوئی کہ پولیس بھی حیران رہ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چنیوٹ میں ہونے والی چوری کی اس انوکھی واردات میں ملزم نے اپنے بیڈ روم سے دکان تک 300 میٹر طویل سرنگ کھود کر چوری کی وارداتیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے فلمی انداز میں واردات کی منصوبہ بندی کی اور اپنے بیڈروم سے چاول کی دکان تک تقریباً 300 میٹر طویل سرنگ کھود کر کئی ماہ تک چوری کرتا رہا۔

ملزم مذکورہ دکان بند ہونے کے بعد اپنے بیڈ روم سے سرنگ کے ذریعے خاموشی سے دکان تک پہنچتا رہا اور مرحلہ وار چاول کی بوریاں غائب کرتا رہا۔

ادھر دکاندار بھی مسلسل چاول کی بوریاں کم ہونے پر پریشان رہا، جب 45 بوریاں دکان سے غائب ہو گئیں تب دکاندار پر اپنی نوعیت کی اس منفرد چوری اور سرنگ کا انکشاف ہوا۔

متاثرہ دکاندار کی اطلاع پر پولیس سرنگ کے ذریعہ ملزم کے گھر تک پہنچ گئی، تاہم اس کی گرفتاری نہ ہوسکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں