تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

عجب چوری کی غضب کہانی، پولیس نے زیورات برآمد کرلیے

عجب چوری کی غضب کہانی بھارت کے شہر ممبئی میں ہوئی ہے جہاں پولیس چوہے سے 5 لاکھ روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا۔

پڑوسی ملک بھارت میں آئے روز منفی نوعیت کی خبریں آتی رہتی ہیں لیکن اس بار وہاں ایک ایسی عجب چوری ہوئی ہے جس کی کہانی غضب کی ہے اور جس نے سنا وہ حیرت زدہ رہ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہے ممبئی کا جہاں خاتون کی معمولی غلطی نے ایک چوہے کو بیٹھے بٹھائے لکھ پتی بنا ڈالا لیکن وہ لکھ پتی ہونا ککھ چوہے کے کام نہ آیا اور پولیس نے 10 تولا سونا اس سے برآمد کرلیا۔

یہ حیرت انگیز واردات کچھ ایسے رونما ہوئی ہے کہ پولیس کے مطابق ممبئی سندری نامی خاتون اپنی بیٹی کی شادی کا قرض ادا کرنے کے لیے 10 تولہ سونے کے زیورات ایک تھیلے میں رکھ کر گروی رکھنے جارہی تھی اور اس کے پاس دوسرا تھیلا بھی تھا جس میں کھانا تھا، خاتون نے زیورات سے بھرا تھیلا کھانے کا سمجھ کر راستے میں ملنے والے بچے کو دے دیا۔

تاہم جب وہ بینک پہنچی اور اس نے زیورات گروی رکھنے کیلیے تھیلا کھولا تو اس میں کھانا نکلا، سندری خاتون فوری طور پر واپس اس جگہ پہنچی جہاں اس نے غلطی سے زیورات والا تھیلا بچے کے حوالے کیا تھا تو وہاں وہ بچہ موجود نہیں تھا جس کی اطلاع خاتون نے پولیس کو دی۔

شکایت ملنے پر پولیس نے فوری طور پر معاملے کی جانچ شروع کی اور جب پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا تو معلوم ہوا کہ بچے نے وہ تھیلا کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا تھا، بعد ازاں پولیس نے اس کچرے کے ڈھیر کے قریب نصب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو پتہ چلا کہ وہ جس بیگ کی تلاش کر رہی تھی وہ چوہے کے قبضے میں تھا، جب پولیس چوہے کی پیچھے گئی تو وہ قریب ہی موجود گٹر کے اندر چلا گیا۔

 

بعد ازاں بڑی مشقت کے بعد پولیس نے زیورات سے بھرا تھیلا چوہے سے حاصل کرلیا اور اسے واپس سندری خاتون کے حوالے کردیا۔

Comments

- Advertisement -