تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

لڑکی کی کار چوری کرنے کی انوکھی واردات، ویڈیو وائرل

کویت سٹی : رینٹ اے کار ایجنسی سے قیمتی گاڑی چوری ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مالک نے کار چور لڑکی کو گرفتار کرانے پر انعام کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت میں چوری کی دلچسپ واردات پیش آئی جس میں ایک خوبرو لڑکی رینٹ اے کار ایجنسی سے بیش قیمت گاڑی لے اڑی۔

گاڑی چوری کی واردات کو سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس کے بعد ایجنسی مالک نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی مذکورہ لڑکی کو پکڑوانے میں مدد کرے گا اسے انعام سے نوازا جائے گا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ عبایا زیب تن کیے ایک لڑکی پارکنگ ایریا میں داخل ہوئی اور اطمینان کرنے کے بعد کہ کوئی گارڈ اسے دیکھ تو نہیں رہا متعدد گاڑیاں کھولنے کی کوشش کی اور چند لمحوں بعد ایک گاڑی کھولنے میں کامیاب ہوگئی۔

رینٹ اے کار مالک نے اعلان کیا ہے کہ کار چور لڑکی کو گرفتار کروانے والے شخص کو 2 ہزار کویتی دینار (تقریبا 10 لاکھ 780 روپے پاکستانی) انعام دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -