site
stats
سندھ

ایم کیوایم کے سیکٹر اور یونٹ آفس مسمار کرنے کا سلسلہ جاری

کراچی : ایم کیوایم کے سیکٹر اوریونٹ آفس مسمار کرنے اور سیل کرنے کا سلسلہ تا حال جاری ہے، لائنزایریا میں متحدہ کا یونٹ آفس اور سیکٹر آفس مسمار کردیا گیا، اس موقع پرموجود لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگا دئیے۔

Public opens up about MQM atrocities as Lines… by arynews

تفصیلات کے مطابق مشکلات میں گھری ایم کیوایم کے لئے ایک مشکل اورآگئی ، کراچی میں پارک اور سرکاری اراضی پرغیر قانونی طورپر قائم ایم کیوایم کے سیکٹر اوریونٹ آفسز گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

لائنزایریا میں ایم کیوایم کا یونٹ آفس مسمار کیا گیا تو لوگ لوٹ مار کے لئے ایک دوسرے سے لڑ پڑے، لائنزایریا میں جب ہیوی مشینری ایم کیوایم کا سیکٹر آفس گرانے پہنچی تو لوگوں کا ہجوم لگ گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادئیے۔

فیریئر اور شاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم کا یونٹ آفس ایک سو سات مسمار کردیا گیا، دوسری جانب رات گئے کھارادر میں بھی ایم کیوایم کایونٹ بلڈوز کر دیا گیا۔ ایم کیوایم کا دفتر اللہ رکھاپارک میں قائم کیا گیا تھا۔

کراچی میں ہیوی مشنری کی مدد سے ایم کیوایم کے دفاتر گرائے جا رہے ہیں، بتیس آفس گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعے کے دن نیوٹاؤن ،جوہرگلستان ،گلشن اقبال ،قائد آباد، لانڈھی، معمار،شاہ فیصل کالونی ،طارق روڈسمیت دیگر علاقوں میں ایم کیوایم کے یونٹ اور سیکٹرآفس پربلڈورز چلادیے گئے۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top