تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

امریکی ایئرلائن کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

واشنگٹن: امریکی ایئرلائن کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، دوران پرواز جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی لائن کے مسافر طیارے بوئنگ 777-200 نے ڈینور ایئرپورٹ سے اڑان بھری تو ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی دوران پرواز طیارے کے پرزے مختلف علاقوں میں گرتے رہے۔

کپتان نے کمال مہارت کے ساتھ طیارے کو واپس ڈینور ایئرپورٹ پر باحفاظت اتار لیا، طیارے میں عملے سمیت 338 افراد سوار تھے جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتا لگانے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آس پاس کی آباديوں پر ملبہ گرنے کی فوٹيجز بھی سامنے آگئيں۔ يونائٹڈ فلائيٹ تين سو اٹھائيس ڈينور سے ہونولولوکے ليے روانہ ہوئی تھی، تاہم طیارے کے اڑان بھرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی۔

ايک مسافر نے طیارے کی کھڑکی سے جلتے ہوئے انجن کی وڈيو بنائی۔ جيسے ہی طیارے کے پہيے زمين پر لگے۔ مسافروں نے خوشی سے نعرے لگا ديئے۔

 

Comments

- Advertisement -