تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

امارات کے لئے "گرین اقامے” کی شرائط کیا ہیں؟

متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کے لیے ’گرین اقامہ‘ جاری کرنے کے اصول وضوابط متعارف کرادئیے۔

الامارات الیوم کے مطابق امارات کے حکام نے کہا ہے کہ گرین اقامہ سرمایہ کار یا کاروباری لائسنس میں شریک
اعلی درجے کے ہنرمند اور فری لانسر کے لیے ہے۔

ماہر ہنر مند کے لئے طریقہ کار

حکام نے بتایا کہ ماہر ہنر مند کے لیے گرین اقامہ ہولڈر کے حوالے سے چار شرائط رکھی ہیں۔ پہلی یہ ہے کہ وہ امارات میں ملازمت کے موثر معاہدے کے بموجب ورک پرمٹ رکھتا ہو۔

دوسری شرط یہ ہے کہ وہ پیشوں کی درجہ بندی میں پہلے، دوسرے یا تیسرے زمرے میں آتا ہو۔

تیسری شرط یہ ہے کہ وہ کم از کم گریجویٹ ہو، چوتھی شرط یہ ہے کہ اس کی ماہانہ آمدنی پندرہ ہزار درہم سے کم نہ ہو۔

سرمایہ کار کے لئے شرائط

امارات نے سرمایہ کار یا شریک کاروبار کو گرین اقامہ دینے کے لیے بھی تین شرائط مقرر کی ہیں۔

پہلی یہ ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کی درجہ بندی کے قانون کے مطابق متعلقہ ادارے سے سرمایہ کاری کی منظوری حاصل کرے۔

سرمایہ کاری کی قدر یا شراکت کے ثبوت پیش کرے اور متعلقہ ادارے سے کاروبار پرمٹ حاصل کرے۔

فری لانسر کے لئے شرائط

امارات نے فری لانس کے لیے گرین اقامے کے حوالے سے تین شرائط مقرر کی ہیں۔

پہلی شرط یہ ہے کہ وہ وزارت افرادی قوت سے فری لانس پرمٹ حاصل کرے، دوسری شرط یہ ہے کہ وہ گریجویٹ ہو یا اسپیشل ڈپلومہ ہولڈر ہو اور اس کی سالانہ آمدنی تین لاکھ 60 ہزار درہم سے کم نہ ہو۔

یہ آمدنی اسے درخواست دینے سے دو سال پہلے کے ریکارڈ سے دکھانا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -