تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: پی ایس ایل 6 کی چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، الیکس ہیلز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 197 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شرجیل خان کی سنچری بھی کراچی کنگز کو شکست سے نہ بچاسکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو وکٹیں 13 رنز پر گرنے کے بعد شاندار کم بیک کیا، الیکس ہیلز نے 21 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

فہیم اشرف 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان شاداب خان اور فل سالٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، حسین طلعت نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

افتخار احمد نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، آصف علی 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عماد وسیم، وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیاتھا۔

شرجیل خان نے 59 گیندوں پر 105 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

بابر اعظم نے بھی 62 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، بابر نے 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا، بابر اعظم کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔

ڈینئل کرسچن 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نبی نے 7  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے کئی یقینی مواقع ضائع کیے اور نو بالز پر بابر اعظم اور شرجیل خان کو چانس ملا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی ایک وکٹ حاصل کرسکے، شاداب خان سمیت کوئی دوسرا بولر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگزکی ٹیم میں وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیتا تھا کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، اسلام آباد کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، دوسری جانب شاداب خان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

اسکواڈ

کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، ڈین کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -